ترکیہ اور شام میں زلزلے میں 100 سےزائد افراد جاں بحق ، سیکڑوں زخمی

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے 100 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پیر کی صبح ترکی کے مشرقی علاقے میں زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح چار بج کر 17 منٹ پر آیا۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کا سرحدی شہر کرامن مراس تھا اور اس کی گہرائی تقریباً 14 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے اثرات لبنان، اسرائیل، قبرص، یونان اور آرمینیا میں بھی محسوس کئے گئے لیکن سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان ترکیہ اور شامل میں ہوا ہے۔

ترکیہ کی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ایجنسی نے اب تک 53 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے، جب کہ سیکڑوں زخمی ہیں ، اس کے علاوہ عمارتوں کے ملبے میں بھی سیکڑوں افراد دبے ہوئے ، جنہیں نکالنے کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

شام میں بھی 42 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ، جب کہ سیکڑوں ملبے تلے دبے ہوئے۔

دوسری جانب متاثرہ علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے، جن میں سے ایک کی شدت تو 6.7 بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔