کیا برطانوی وزیراعظم پر جرمانہ عائد ہوگا؟

برطانیہ ( United Kingdom ) کے وزیراعظم رشی سونک ( Rishi Sunak ) پر دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ ( Seat Belt ) نہ پہننے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے چلتی گاڑی میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر معذرت بھی کرلی ہے۔

ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ رشی سونک نے سوشل میڈیا کیلئے کلپ بنانے کی خاطر مختصر وقت کیلئے سیٹ بیلٹ کھولی تھی، انہیں غلطی کا مکمل احساس ہے اور وہ معذرت خواہ ہیں۔

وزیراعظم رشی سونک کا ماننا ہے کہ چلتی گاڑی میں بیٹھے تمام افراد کو سیٹ بیلٹ باندھنی چاہیے۔ برطانوی وزيراعظم نے نارتھ آف انگلينڈ ميں مختصر وقت کيلئے سيٹ بيلٹ کھولی تھی، رشی سونک کو سوشل میڈیا پر ویڈیو گاڑی میں سفر کے دوران گفتگو میں بغیر سیٹ بیلٹ پہننے دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب لنکا شائر پولیس کے مطابق وزیراعظم کے سیٹ بیلٹ نہ پہننے کے معاملے سے آگاہ ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گاڑی کے مسافر کو سیٹ بیلٹ ہونے کے باوجود نہ پہننے پر ایک سو پاؤنڈ تک جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے، (جو پاکستانی کرنسی میں اٹھائیس ہزار روپے بنتی ہے) جب کہ معاملہ عدالت ميں جانے سے جرمانہ بڑھ کر 500 پاؤنڈ تک ہوسکتا ہے۔