ملک کے نوجوان اسلامی تحریکوں اور پاکستان کے اصل وارث ہیں

ملک کے نوجوان اسلامی تحریکوں اور پاکستان کے اصل وارث ہیں- جھوٹ , الزام تراشی کی سیاست سے نوجوان طالبعلموں کے ذہنوں کو انتشارکا شکار کیا جا رہا ہے-دردانہ صدیقی

 

نوجوان طالبات مغربی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں، کیوں کہ معاشرتی اقدار کی حفاظت نوجوانوں کی ذمہ داری ہے-دردانہ صدہقی

 

راولپنڈی (پ-ر) پاکستان کو ایک بہت بڑا سرمایہ اللہ تعالیٰ نےنوجوانوں کی شکل میں دیا ہے۔پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں  آبادی کے تناسب کے لحاظ سے نوجوانوں کی سب سے بڑی تعداد پائی جاتی ہے یعنی آبادی کا 67 فی صد طبقہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

ہمیں آپ جیسے نوجوانوں میں سے پاکستان کو محفوظ اور عظیم الشان ایٹمی قوت بنانے والےڈاکٹر عبد القدیر خان جیسے سائنس دان چاہئیں –

ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے منصورہ میں چترال سے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے طالبات کے وفد سے خطاب کے دوران کیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے اللہ رب العزت کی بہت بڑی نعمت ہے۔یہ دنیا کا وہ بہترین خطہ زمین ہے جو بے شمار وسائل سے مالا مال ہے۔۔

-یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ تمام تر نعمتوں کے باوجود آج ہماری معیشت بدترین حالت میں ہے پاکستان اس وقت چھ سو کھرب کا مقروض ہے۔ جس کے عوض پاکستان کی آزادی ہی نہیں اس کا نظریہ بھی گروی رکھ دیا ہے-

انہوں نے مزید کہا کی ابتداء چند سالوں کے بعد کی تمام حکومتوں نے نظریے کو پس پشت ڈال کر صرف اور صرف اپنے مفاد کی سیاست کی۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ خواب وہ نہیں ہوتے, جو ہم سوتے ہوئے دیکھتے ہیں- بلکہ خواب وہ ہوتے ہیں جو ہمیں سونے نہیں دیتے۔ہم نے بھی ایک خواب دیکھا ہے ۔۔۔اس مملکت خداداد کو اسلامی پاکستان ۔۔خوشحال پاکستان بنانے کا خواب.جس کی تکمیل آپ جیسی پرعزم طالبات کی جہد مسلسل میں پنہاں ہے –