افسران کو دھمکانے والا جعلی فوجی افسر گرفتار

کراچی پولیس نے جعلی فوجی افسر سمیت چار جعلی پولیس اہلکاروں کوگرفتارکرلیا ہے۔

کراچی پولیس نے حساس ادارے کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے جعلی فوجی افسر سمیت چار جعلی پولیس اہلکاروں کوگرفتارکرلیا ہے، ان ملزمان کے خلاف متعدد شکایات بھی موصول ہوئی تھیں۔

ایس ایس پی سٹی شبیر سیٹھار کے مطابق گرفتار جعلی افسر کے ایم سی کے متعدد افسران کو بلیک میل کرتا تھا اور اس نے جعلی پولیس اہلکاروں کی مدد سے مچھی میانی مارکیٹ میں افسر بن کر دو دکانوں کو بھی سیل کروایا تھا۔

گرفتار ملزمان سے چار ایس ایم جیز ، ڈبل کیبن گاڑی پولیس یونیفارم اور دیگر ہتھیار برآمد کئے گئے، کھارادر تھانے میں تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔