اوورسیز راہنما چوہدری افضان اصغرآف یوکے نے کہا ہے کہ امیدوار برائے کونسلر و سابق سکریسی آفیسر تعلیمی بورڈ میرپور چوہدری محمد اصغر نتھیا ٹاؤن سے الیکشن میں حصہ لیں گے

اوورسیز راہنما چوہدری افضان اصغرآف یوکے نے کہا ہے کہ امیدوار برائے کونسلر و سابق سکریسی آفیسر تعلیمی بورڈ میرپور چوہدری محمد اصغر نتھیا ٹاؤن سے الیکشن میں حصہ

میرپور (20اکتوبر2022)
اوورسیز راہنما چوہدری افضان اصغرآف یوکے نے کہا ہے کہ امیدوار برائے کونسلر و سابق سکریسی آفیسر تعلیمی بورڈ میرپور چوہدری محمد اصغر نتھیا ٹاؤن سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔چوہدری اصغر کی قیادت میں نتھیا ٹاؤن سمیت شہر کے مسائل حل کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ الیکشن لڑنا ہر شہری کا حق ہے۔بلدیاتی الیکشن اگر وقت کے ساتھ ساتھ ہوتے رہتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔نئی نوجوان نسل کے لیے یہ پہلا بلدیاتی الیکشن ہوگا۔میں نتھیا ٹاؤن کے لوگوں کا بے حد شکر گزار ہوں جنھوں نے امیدوار برائے کونسلر و سابق سکریسی آفیسر تعلیمی بورڈ میرپور چوہدری محمد اصغر پر اپنے بھرپور اعتما د کا اظہار کیا اور ان کو بلدیاتی الیکشن کے لیے امیدوار نامزد کیا۔انھوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن آزادکشمیر میں 31سال بعد ہونے جارہے ہیں۔عوامی مسائل کے حل کے لیے لوکل سطح پر بلدیاتی انتخابات بہت ضروری ہوتے ہیں۔ہمارا منشور شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کرنا ہے اس کے لیے بہت سارے پلان تیار کر رکھے ہیں۔انشاء اللہ چوہدری محمد اصغر کی قیادت میں نتھیا ٹاؤن سمیت شہر کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عوام علاقہ نے امیدوار برائے کونسلر و سابق سکریسی آفیسر چوہدری محمد اصغر کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے پر مبارکباد پیش کی اور عوام علاقہ کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہائی کروائی۔اس موقع پر اوورسیز راہنما چوہدری افضان اصغرآف یوکے نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن میں رواداری،اخلاقی قدروں اور ایک دوسرے کی عزت ونفس کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔میرپور شہر ایک کنبہ کی حیثیت رکھتا ہے ہم سب ایک دوسرے کو ذاتی حیثیت سے جانتے ہیں اس لیے صرف الیکشن کے ایک دن کے لیے لڑائی جھگڑا کسی صورت نہیں ہونا چاہیے۔ہر شہری اپنی پسند کی بنیاد پر مرضی سے ووٹ کاسٹ کرئے یہ اس کا جمہوری اور آئینی حق ہے۔انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں چوہدری محمد اصغر کی کامیابی یقینی ہے۔آخر میں انھوں نے بلدیاتی الیکشن میں چوہدری محمد اصغر کی کامیابی کے لیے دعا کروائی اور عوام علاقہ کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔