نواز شریف سے کی گئی ہر بات پبلک کرنے کی نہیں ہوتی، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات اچھے رہے، میاں صاحب سے بہت سی باتیں ہوتی ہیں ہر بات پبلک کرنے کی نہیں ہوتی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات اچھے رہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی اعلیٰ مینجمنٹ سے 4 دن میں 58 میٹنگز ہوئی ہیں۔

ڈالر کی قدر میں اضافے پر انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت چند پیسے بڑھی ہے مگر جلد ہی قیمت اصل ویلیو پر آجائے گی۔

صحافی کے ایک سوال کہ کیا میاں صاحب سے اگلے آرمی چیف کے حوالے سے بات ہوئی؟، پر وزیر خزانہ بولے کہ میاں صاحب سے بہت سی باتیں ہوتی ہیں ہر بات پبلک کرنے کی نہیں ہوتی۔