پاکستان کا ایٹمی پروگرام غیر منظم ہے، امریکی صدر

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔

واشنگٹن میں ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی میں خطاب کے دوران جو بائیڈن نے یوکرین پر روس کے حملے اور دنیا پر اس کے اثرات کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے ساتھ امریکا کے تعلقات بات کی۔ انہوں نے کہا کہا دنیا اتنی تیزی سے بدل رہی ہے کہ قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے اور یہ کسی ایک فرد یا ایک قوم کی وجہ سے نہیں ہورہا۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہے جس کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔

چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے جوبائیڈن نے کہا کہ جتنا وقت انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ گزارا ہے اتنا وقت شائد ہی امریکا کے کسی سربراہ مملکت نے گزارا ہو۔ میں نے چین کے صدر کے ساتھ 78 گھنٹے گزارے جن میں سے 68 گھنٹے ہم اکیلے تھے۔

جو بائیڈن نے چین کے صدر کے حوالے سے کہا کہ شی جن پنگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہیں کیا چاہیے لیکن ان کے پاس مسائل کی ایک بہت بڑی قطار ہے۔