آج پاکستان کی درد ناک تاریخ سے سبق سیکھنے کا دن ہے،نوازشریف

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج 12 اکتوبر کے دن آئین روندا گیا، قانون توڑا گیا اور پارلیمنٹ توڑی گئی۔

ٹویٹر پیغام میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ 4 بار ہم نے یہ تماشہ دیکھا، پھر بھی پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان پیچھے کیوں رہ گیا؟ ملک ترقی کیوں نہیں کرتا۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان کی اس درد ناک تاریخ سے سبق سیکھنے کا دن ہے۔ بہت ٹھوکریں کھا لیں،اب بھی وقت ہے۔

 

 

واضح رہے کہ آج جنرل پرویز مشرف کے مارشل لا کو 23 برس بیت گئے۔ 12 اکتوبر 199 کو اُس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے وزیراعظم نواز شریف کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔