مظفرآباد۔سی ایم ایچ مظفرآباد میں (نوزائیدہ بچوں کی ساٹھ بیڈپر مشتعمل نگہداشت کو آپریشنل کر دیا ہے گیا دس بیڈز پر مشتمل گائینی ایمرجنسی بھی قائم کر دی گئی جہاں 24 گھنٹے ڈاکٹرز اپنی خدمات سر انجام دیں گے

جبکہ مستقبل میں سو بستر پر مشتمل گائینی کا الگ سے شعبہ بھی قائم کیا جائے گاسی ایم ایچ ہسپتال کے کمانڈنٹ بریگیڈیر زاید حسین کی سیول سوسائیٹی وکلا صحافیوں پر مشتمل وفد کو بریفنگ

وفد میں فیصل جمیل کاشمیری، فائزہ گیلانی، نصیر چودھری، عثمان حیدری ، بینش نعیم اور لائبہ احمد بھی موجود شامل تھے برگیڈیر زاید حسین نے وفد کو ہسپتال کا معائینہ کرایا اس دوران انہوں نے بتایا کہ سی ایم ایچ ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کروانے کے لیے عملی اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کے لیے کمپیوٹرائر سسٹم بھی متعارف کروایا جا چکا ہے جبکہ مستقبل میں سو بستر پر مشتمل گائینی کا الگ سے شعبہ بھی قائم کیا جائے گا انہوں نے کہا ہم نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے شہریوں کو صحت کی تمام تر جدید سہولیات مہیا کرنے کی کوشش کی ہے ہسپتال میں سٹی سکین فکشنل ہے جبکہ ایم آر آئی کی سہولت بھی جولائی سے فراہم کر دی جائے گی۔ بریگیڈیر زائد حسین نے کہا بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی ضروریات میں بھی اضافہ ہوا ہے روزانہ کی بنیاد ہر تین سے چار ہزار مریض ہسپتال میں لائے جاتے ہں جس کی وجہ سے ہسپتال میں رش بڑھ جاتا ہے انہوں نےکہا کہ وسائل کی کمی کے ساتھ ساتھ مکانیت اور سٹاف کی کمی کا مسلہ ہمیشہ سے رہا ہے ہماری یہی کوشش ہے کے شہریوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ایک ہی چھت کی نیچے انہیں تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔