سندھ میں اسکولوں کے پرانے اوقات کا ربحال

سندھ میں سردی کی شدت میں کمی کے باعث تمام اسکولوں کا پرانا اوقات کار بحال کردیا گیا۔

حکام کے مطابق کل 10 فروری سے کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکولوں کی ٹائمنگ صبح8 بجے ہوگی۔

خیال رہے کہ 26 جنوری کو محمکہ تعلیم سندھ نے صوبے میں شدید سردی کی لہر کی وجہ سے پرائیویٹ اسکولوں کو حکم دیا تھا کہ صبح 8:30 بجے سے اسکول کھولے جائیں۔

مذکورہ حکم نامہ 31 مارچ 2023 تک کےلیے تھا تاہم سردی کی شدت میں کمی کے باعث پرانا اوقات کار واپس بحال کردیا گیا۔