کراچی: پاکستانی پاسپورٹ پر دبئی جانے کا خواہشمند افغان شہری گرفتار

کراچی ایئرپورٹ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ پر دبئی جانے کے خواہشمند افغان شہری گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گل محمد نامی ملزم نے پاکستانی سفری دستاویزات ایک ایجنٹ کی مدد سے حاصل کی تھیں۔ ملزم کے موبائل فون چیک کرنے کے دوران افغان شہریت کی دستاویز بھی برآمد ہوئی۔

حکام کے مطابق دوران چیکنگ ملزم پاکستان میں اپنے رہائشی پتے اور پاکستانی اہل خانہ کے بارے میں تسلی بخش جواب دینے سے قاصر رہا جبکہ ملزم کے پاس موجود واٹس ایپ نمبر بھی افغانستان سے جاری کردہ ہے۔

ترجمان کے مطابق ۔ ملزم کو مزید کارروائی کےلیے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔