مہنگا ڈالر اور عدم دستیابی،ملک میں پیٹرول،ڈیزل کے بحران کا خطرہ

مہنگا ڈالر اور عدم دستیابی کے باعث ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ملک میں پیٹرول کا صرف 16 اور ڈیزل کا 30 دن کا ذخیرہ رہ گیا ہے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے وزارت پیٹرولیم اور چیئرمین اوگرا کو مدد کیلئے خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے آئل کمپنیز کی روپے میں بینک کریڈٹ لمٹ20 سکڑ گئی، تیل منگوانے کیلئے ہماری بینک کریڈٹ لمٹ میں فوری اضافہ کیا جائے جبکہ ڈالر کی قیمت کے فرق کو کنزیومرز پر فوری منتقل کیاجائے۔

آئل کمپنیرایڈوائزری کونسل کے مطابق فی ڈالر45روپے کا نقصان حکومت پوراکرے، جنوری میں فروخت شدہ تیل کی قیمت ڈالر کے حالیہ ریٹ سے اداکرنا پڑی، خط کے مطابق آئل سپلائی چین اور ریفائنریز کی پیداوار متاثر ہونے لگی۔