آئی ایم ایف کے وفد کی پاکستان آمد؛ 25 روز بعد ڈالر سستا

آئی ایم ایف کے وفد کی پاکستان آمد کے اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔ جس کے مثبت اثرات سامنے آنا بھی شروع ہوگئے ہیں۔

25 روز بعد انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔

منگل (31 جنوری 2023) کو انٹر بینک میں کاروباری لین دین کے آغاز پر ڈالر ایک روپیہ 63 پیسے سستا ہوکر 268 روپے کی سطح پر آگیا۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم کے ہاکستان پہنچنے اور مذاکرات شروع ہونے سے روپیہ سنبھلا ہے۔