عمران خان کے آصف زرداری پر الزامات پر وزیراعظم کا ردعمل سامنے آگیا

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری پر سنگین الزامات پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان نے سابق صدر آصف زرداری پر بے بنیاد اور خطرناک الزامات لگائے ہیں، قوم جانتی ہے کہ عمران نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کرنے کیلئے کیسے نفرت کی سیاست کا سہارا لیا۔

عمران خان کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاسی طور پر اِن رہنے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے سابق صدر آصف زرداری پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے میرے قتل کی سازش تیار کی تھی۔