کےپی نگراں کابینہ میں کون کس کا رشتے دار؟

خیبرپختونخوا کی 15 رکنی نگراں کابینہ میں کون کس کا دوست اور کس کا رشتے دار ہے؟

کابینہ میں شامل مسعود شاہ نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان اور غفران خان سابق گورنر سردارمہتاب کے سمدھی نکلے۔

شاہد خٹک اے این پی کے رہنما امیرحیدر ہوتی کے قریبی عزیز جبکہ شفیع اللہ پی پی رہنما نجم الدین کے کزن نکلے۔

عدنان جلیل اے این پی کے مرحوم رہنما حاجی عدیل کے فرزند ہیں جبکہ فضل الہی گورنر حاجی غلام علی کے قریبی ساتھی ہیں۔

سینٹر تاج محمد سابق ایم این اے شاہ جی گل کے بھائی ہیں جبکہ امیر مقام کا قریبی ساتھی محمد علی شاہ اور ڈپٹی اسپیکرزاہد اکرم درانی کے ہم زلف ساول نذیر بھی وزیر بن گئے۔