تنقید کرنے والوں کو بھی جیت مبارک ہو، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جیت کے بعد پریس کانفرنس

اسلام آباد (علی مرتضیٰ)

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی پاکستان کی تاریخ فتح نے پورے قوم کے چہروں پر خوشیاں لائی پاکستان 13 سال بعد کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی پاکستان فائنل میں پہنچنے پر 1992 کی ورلڈکپ کی یاد بھی تازہ کر لی اس وقت بھی پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے تھی میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس طرح ہم نے آج پرفارمینس دی اور پچھلے مسلسل چار میچوں میں کامیابی حاصل کی شروع میں انڈیا اور زمبابوے سے شکست کانے کے بعد مایوسی ہوئی لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں اپ آیند ڈوان ہوتی رہتی ہے کبھی آپ فارم میں ہوتے ہیں کبھی نہیں نہیں تنقید کے سوال کے بارے میں بابر اعظم نے کہا کہ ہم جب جیت بھی جاتے ہیں تو تنقید ہوتی ہے اور ہم ہار جاتے ہیں تو تب زیادہ ہوتی ہے اس لئے آج تنقید والوں سمیت پورے قوم کو جیت کی مبارک ہو یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے شروع میں محمد رضوان اور بابر اعظم کی اوپننگ جوڑی پر ہر کوئی تنقید کرتا تھا لیکن آج اسی جوڑی نے اپنے پرفارمینس کی وجہ سے جواب دے دیا اور اہم میچ میں 100 رنز کی پارٹنرشپ کی اور جیت میں اہم کردار ادا کیا دونوں بلے بازوں کی جانب سے آج ٹورنامنٹ میں پہلی ففٹی بھی دی، آئی سی سی ورلڈ 20 کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان ایڈیلیڈ میں ہوگا جو فاتح ہوگا وہ پاکستان کے ساتھ 13 نومبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں فائنل کھیلے گا۔۔