راولپنڈی میں شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں شادی ہال میں یکطرفہ محبت کے دعویدار نامراد عاشق نے شادی کے روز دلہن بنی اپنی ہی استانی کو گولیاں مار دیں۔
ریسکیو حکام نے دلہن کو زخمی حالت میں بینظیر بھٹواسپتال منتقل کردیا گیا۔خاتون ایک گولی بازو اور دوسری پیٹ میں لگنے سے شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق زخمی خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم اویس اپنی ٹیچر سے یکطرفہ محبت کا دعویدار اور اس سے شادی کا خواہشمند تھا۔ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے
فائرنگ کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی تاہم پولیس نے فائرنگ کرنے والےملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم اویس کا تعلق شاہ خالد کالونی راولپنڈی سے ہے۔