وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔
کراچی آمد پر وزیراعظم شہباز شریف آج مورخہ دو فروری بروز جمعرات نیو کلیئر پاور پلانٹ تھری کا افتتاح کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورے میں کے تھری یونٹ تھری کا افتتاح کیا جائے گا، کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کی پیداواری صلاحیت گیارہ سو میگاواٹ ہے۔
شہباز شریف سے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے بتایا کہ وہ کراچی میں چین کی شراکت سے تعمیر کردہ کے تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کرنے جارہے ہیں۔