بہادر کشمیری خواتین بھارت کے غیر قانونی غاصبانہ قبضہ اور سماجی استحصال کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت

بہادر کشمیری خواتین بھارت کے غیر قانونی غاصبانہ قبضہ اور سماجی استحصال کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگی۔ غیر قانونی قابض بھارتی فوج جو حریت پسندوں کی پکڑ دھکڑ اور ٹارچر جیسے حربوں کے باوجود جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکی اب کشمیری خواتین پر گھناؤنے جنسی حملے کر کے آزادی کی تحریک کو ختم کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ تحریک حق خودارادیت نے ریاست جموں و کشمیر کے تمام حصوں کے علاوہ برطانیہ میں بھی انٹرنیشنل ویمنز ویک تقریبات کا سلسلہ یکم مارچ سے شروع کر دیا ہے جو گیارہ مارچ تک جاری رہے گا جس کا مقصد مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسسز کے جنگی جرائم کو دنیا کی نظروں میں ایکسپوز کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے بانی چئیرمین ستارہ پاکستان راجہ نجابت حسین نے اولڈھم میں منعقدہ ایک میٹینگ کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا- میٹنگ میں مانچسٹر شہر کی ڈپٹی لارڈ مئیر اور چئیرپرسن جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت برطانیہ کونسلر یاسمین ڈار، انتظامی ڈائریکٹر برائے تحریک حق خودارادیت ہیری بوٹا، حترمہ یاسمین عالم،محترمہ ایلینا ڈار اور جاوید طارق نے شرکت کی۔ جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے معاونین و دیگر ھمدرد تنظیمیں آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد، پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد، برطانیہ کے مختلف شہروں میں مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر تقریبات منعقد کریں گے۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں ھماری نوجوان سیاسی قیادت اوربالخصوص خواتین قیادت جو جیلوں میں بند ہے اور بھارت کے مظالم سہہ رہی ہے، جو بیوہ ہو چکی ہیں، جنہوں نے کشمیری مجاھدین سے شادیاں کر رکھیں ہیں اور مقبوضہ جموں کشمیر میں پھنسی ہوئی ہیں ان سب کے کیسیز کو نہ صرف انسانی حقوق کے اداروں تک پہنچائیں گے بلکہ امریکہ برطانیہ اور یورپ کی مختلف پارلیمنٹس تک بھی لے کر جائیں گے۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کی چئیرپرسن ڈیبی ابراھام، لیبر فرینڈز آف کشمیر کے چئیرمین ایم پی اینڈریو گوین اور کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے چئیرمین پال بیریسٹر، جیمز ڈیلی کی معاونت سے ہر سطح تک کشمیرء خواتین کے کیس کو مضبوط انداز میں پیش کیا جائیگا۔ تاکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کے دوران کشمیری خواتین پر ہونے والے مظالم کو موثر انداز میں اجاگرکر کے انہیں بند کروایا جا سکے۔ خصوصی طور پر نوجوانوں اور کشمیری خواتین پر ہونے والے ظلم و تشدد کا خاتمہ ہو سکے۔میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار نے بھی کشمیر میں بھارت کے فوجی اقدامات کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ جارحیت کو ھمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے اور کشمیری خواتین بھارت کی قابض افواج کو ناکوں چنے چبوائیں گی۔ جموں وکشمیرتحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل 7 مارچ بروز منگل شام 5 بجے بوتھرایڈ روم پورٹکلس ہاؤس لندن میں آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے جس میں مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ہوں گے جبکہ اس کانفرنس میں پاکستان سے آئے ہوئے مہمانان، سینیٹر فیصل جاوید ممبر نیشنل کشمیر کمیٹی آف پاکستانی پارلیمنٹ، وزیراعظم آزاد کشمیر کی ترجمان پارلیمانی سیکرٹری پروفیسر تقدیس گیلانی ایم ایل اے بھی شرکت کریں گے، کانفرنس میں آل پارٹیز پارلیمانی گروپ آن کشمیر کی چئیرپرسن ڈیبی ابراہمز ایم پی، شیڈو منسٹر/ سینئر وائس چیئرمین اے پی پی جی آن کشمیر بیرسٹر عمران حسین ایم پی، شیڈو منسٹر ڈاکٹرافضل خان ایم پی وائس چیئرمین اے پی پی جی کشمیر، لارڈ قربان حسین سیکرٹری اے پی پی جی کشمیر، شیڈو منسٹر۔ اینڈریو گیوین ایم پی چیئرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر، شیڈو منسٹر ناز شاہ ایم پی وائس چیئرپرسن لیبر فرینڈز آف کشمیر، لارڈ واجد خان آف برنلے کنوینر لیبر فرینڈز آف کشمیر، جیمز ڈیلی ایم پی شریک چیئرمین کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر اور دیگر پارلیمنٹیرینز، کشمیری ڈائسپورا کی معروف قیادت اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان،ذرائع ابلاغ کے نمائندگان اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی رہنما شریک ہوں گے۔