شاداب خان ثقلین مشتاق کے داماد بن گئے، شادی کا اعلان کردیا

ٹی 20 اور ون ڈے فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔

اکستانی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے خود ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے آگاہ کیا ہے۔

شاداب کی شادی تجربہ کار پاکستانی کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوئی ہے۔ تقریب کی کچھ تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہیں تاہم شاداب خان کی اہلیہ نے منظر عام پر نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاداب نے لکھا کہ آج (23 جنوری2023) میری شادی تھی۔ یہ میری زندگی کا بڑا دن تھا۔ میں اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنے جا رہا ہوں۔

شاداب خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ براہ کرم میری نجی زندگی کا خیال اور فیصلے کا احترام کریں۔

اس کے ساتھ ہی شاداب خان نے ازراہ مذاق کہا کہ سلامی بھیجنے کے خواہشمند افراد کو اکاؤنٹ نمبر بھیج دوں گا۔

شاداب خان پہلے کھلاڑی نہیں جنہوں نے سابق کرکٹر کی صاحبزادی سے شادی کی ہو، اس سے قبل عمر اکمل کی شادی عبدالقادر مرحوم کی صاحبزادی نور آمنہ سے ہوئی ہے جب کہ دور حاضر میں شاہین شاہ آفریدی بھی شاہد خان آفریدی کے دامانؤد بننے والے ہیں۔