قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرنے کا فیصلہ

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، اور اس اجلاس میں وفاقی وزراء، عسکری حکام،سیکیورٹی ایجینسیزافسران شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر اور اس کے تدارک پر بریف کیا جائے گا، اور دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی وضع کی جائے گی۔