الیکشن کمیشن نے حکومت کو آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کی سفارش کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حکومت سے آرٹیکل 140اے میں ترمیم کی سفارش کردی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے مراسلے میں وفاقی حکومت سے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 219 میں بھی ترمیم کی سفارش کی گئی ہے۔

تجویز دی کہ ترمیم ضروری ہو تو مقامی حکومتوں کی مدت پوری ہونے سے قبل کی جائے۔ بلدیاتی قانون میں ترمیم مقامی حکومتوں کے ختم ہونے سے ایک سال پہلےکی جائے تاکہ بلدیاتی الیکشن کا بروقت انعقاد ممکن ہو سکے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو یونین کونسلز کی تعداد 125 کرنے کا اختیار ہے، عدالت نے قرار دیا کہ یونین کونسلز کی تعداد سے متعلق نوٹیفکیشن کے بغیر الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول جاری کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔