ق لیگ کے اراکین پنجاب اسمبلی بھی دو دھڑوں میں تقسیم

مرکزی پارٹی کے بعد مسلم لیگ ق کے اراکین پنجاب اسمبلی بھی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے۔

ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے ق لیگ کے رہنما چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ پرویزالہی کو گیارہ جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لینا ہے لیکن وہ جن 10 ایم پی ایز کی حمایت سے وزیر اعلی بنے ہوئے ہیں ان میں سے تین چار ہم سے رابطے میں ہیں۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ دہشتگردی پرسب کوحکمت عملی بنانی چاہیے،فالواپ ہوناچاہیے۔ مزید کہا کہ سیاسی خاندانوں کو اکھٹے ملکر چلناچاہیے۔

دوسری جانب تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشاورتی اجلاس میں دو جنوری کو پی ٹی آئی اور ق لیگ کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔