شہید کیپٹن محمد فہدخان پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

شہید کیپٹن محمد فہد خان کو پورے فوجی اعزازکے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کےعلاقےکاہان میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید کیپٹن محمدفہدخان کی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں اداکردی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق نماز جنازہ میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیراور سینئر سول و ملٹری افسران نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں، شہریوں اور شہید کے لواحقین کی بڑی تعداد نمازجنازہ میں شریک ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کاہان میں آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن محمد فہد خان سمیت پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے تھے۔