امریکا کی اسلام آباد میں سفارتی عملے کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت

امریکا نے اسلام آباد میں اپنے سفارتی عملے کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کر دی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد میں سفارتی عملے کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔ سفارتی عملے کو چھٹیوں کے دوران نجی ہوٹل جانے سے بھی روک دیا گیا۔

 

دوسری جانب امریکی سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کوایک محفوظ ملک تصور کرتے ہیں ٹریول ایڈوائزی کا اجراء معمول کا اقدام ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور پولیس نے چیکنگ بڑھاتے ہوئے شہریوں کو دوران سفر شناختی دستاویزات بھی ساتھ رکھنے کی ہدایت کر دی۔