لگتا ہے اپریل میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی 11جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لے لیں گے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں مگر لگتا ہے اسٹیبلشمنٹ اپریل میں الیکشن میں جارہی ہے۔ جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو الیکشن کرانا پڑیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد الیکشن میں تاخیر کا فرق نہیں پڑتا۔ فوری طور پر اسمبلیاں اس لیے نہیں توڑیں کہ اتحادیوں کو بھی منانا تھا۔ اچھا کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو ہر گیند نہ کھیلے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انون کی حکمرانی کے ذریعے عدل و انصاف تمام شہریوں کو قانون کی نگاہ میں برابر بناتا ہے، ہم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے تصورِ پاکستان کی حقیقت پانے میں ناکام رہے۔