پی آئی اے اور نجی ایئرلائنز کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) اور نجی ملکی ایئرلائنز نے اندورن ملک کرایوں میں کئی گنا اضافہ کردیا۔

قومی ایئر لائن کا کراچی سے اسلام آباد یکطرفہ کرایہ 36 ہزاراور دوطرفہ کرایہ 71 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔

اضافے کے بعد ایئربلیو کا کراچی سے اسلام آباد کا یکطرفہ 35000 ہزارروپے ہوگیا جبکہ سیرین ایئرکا کراچی سے اسلام آباد یکطرفہ ٹکٹ 38ہزار اور دوطرفہ کرایہ65 ہزارروپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ایئرسیال کا کراچی سے اسلام آباد یکطرفہ کرایہ 45000 اور دوطرفہ کرایہ 80000 ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کرسمس، موسم سرما کی تعطیلات اور نئے سال کی آمد کے باعث ٹکٹیں بے انتہا مہنگی کردی گئی ہے۔ ٹکٹوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ طلب اوررسد کے درمیان بہت زیادہ فرق ہے۔

دوسری جانب بیرون ملک ٹکٹوں کی قمیت میں بھی کئی گنا اضافہ ریکارڈہورہا ہے تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی ٹکٹوں کی قیمت میں مسابقتی توازن رکھنے میں ناکام ہے۔