جعلی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرنیوالے ڈاکٹرز کے لائسنس منسوخ

جعلی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرنیوالے ڈاکٹرز کیخلاف پاکستان میڈیکل کمیشن متحرک ہوگئی ہے۔

پی ایم سی نے پہلی بار جعلی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرنیوالے 5 سینئر سرکاری ڈاکٹرز کے لائسنس منسوخ کردیے۔

اعلامیے کے مطابق جن ڈاکٹرز کے لائسنس منسوخ کیے گئے ان میں ڈپٹی ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد کاظمی، ڈاکٹرعنایت اللہ مگسی، ڈاکٹرشمس الدین کھوسہ اور ڈاکٹر امان اللہ بھٹو شامل ہیں۔

ڈاکٹر ارشاد کاظمی کا کہنا ہے کہ پی ایم سی کی جانب سے کسی فیصلے کی نقل موصول نہیں ہوئی، فیصلہ حقائق سے متصادم ہے،عدالت میں چیلنج کریں گے۔