واٹس ایپ نے ڈیلیٹ میسیج واپس لانے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

سماجی رابطوں کی ایپ واٹس ایپ نے ڈیلیٹ کئے گئے پیغام کو واپس ونڈو چیٹ پر لانے کا نیا فیچر متعارف کرادیا۔

معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے نیا فیچر دسمبر کے آغاز پر متعارف کرایا گیا مگر یہ تمام صارفین کیلئے نہیں تھا تاہم اب واٹس ایپ نے اس فیچر کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر ڈیسک ٹاپ، اینڈرائیڈ اور آئی فون کے تمام صارفین کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

عموماً صارفین کسی میسیج کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے غلطی سے ڈیلیٹ فار ایوری ون کی بجائے ڈیلیٹ فار می کر دیتے ہیں، جس سے پیغام صرف ان کے پاس سے ڈیلیٹ ہو جاتا ہے مگر دوسرے صارف تک پہنچ جاتا ہے۔

اب ایسا نہیں ہوگا اور غلطی کا احساس ہونے پر ڈیلیٹ شدہ میسیج کیساتھ ان ڈو کا آپشن آئے گا، جسے دبانے سے ڈیلیٹ کیا گیا پیغام اسکرین پر واپس آجائے گا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میسیج کو ڈیلیٹ کرنے کے بعد انڈو کا آپشن صرف چند سیکنڈز کیلئے ہی موجود رہے گا، اس کے بعد یہ آپشن غائب ہوجائے گا۔