عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کا مقصد الیکشن سے فرارہے،فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کا مقصد الیکشن سے فرار ہے۔

ٹویٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کل تک رانا ثنااللہ اور احسن اقبال کہہ رہے تھے کہ اسمبلی تحلیل کرو الیکشن میں جائیں گے مگر آج الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، ہم ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد ناکام ہوگی۔ دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل کریں گے۔

 

 

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے رہنماء آصف علی زرداری نے پی پی اور ن لیگ کے اراکین کو تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔