پاکستان ٹیم کوبدترین شکست، پہلی بارہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش

انگلینڈ نے پنڈی اور ملتان کے بعد کراچی ٹیسٹ بھی جیت کر پاکستان کو پہلی بار ہوم گراؤنڈ میں وائٹ واش کردیا۔

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے دن کھیل کے آغاز پر انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف تاریخی فتح کے لئے 55 رنز درکار تھے اور ان کے صرف 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

انگلینڈ نے اپنا مطلوبہ ہدف کسی بھی نقصان کے بغیر حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کی تاریخی فتح

کراچی ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار وائٹ واش کردیا ہے۔

ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار پاکستان کو مسلسل 4 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی ہے۔

لگاتار دوسری ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست

2022 میں پاکستان لگاتار 2 ہوم سیریز ہارا ہے، انگلینڈ سے قبل آسٹریلیا بھی پاکستان کو شکست دے چکا ہے۔