راجن پور میں ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق متعدد زخمی

راجن پور میں ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

راجن پورمیں انڈس ہائی وے شاہ والی کے مقام پر دو مسافر بسیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور 18 مسافر زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایک بس پشاور سے کراچی جارہی تھی، جب کہ دوسری بس کوئٹہ سے راجن پور آرہی تھی، کہ راسے میں دھند کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آگیا۔