کار سرکار میں مداخلت، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع

کارسرکار میں مداخلت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 10 جنوری تک ضمانت میں توسیع مل گئی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت اے ٹی سی جج راجا جواد عباس حسن نے کی، جب کہ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔

بابر اعوان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ عمران خان کی طبیعت ناساز ہو ہے اور وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کردی۔