کراچی ٹیسٹ؛ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی دوسری اننگز جاری

کراچی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل جاری ہے اور پاکستان دوسری اننگز میں بیٹنگ کررہا ہے۔

پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام

کھیل کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی نامکمل دوسری اننگز کا آغاز 21 رنز کسی نقصان کے بغیر کیا۔

عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے سب سے پہلے انگلینڈ کی برتری کو ختم کیا۔

53 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری، شان مسعود 24 رنز پر جیک لیچ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ لیچ نے اسی اوور ہی گیند میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اظہر علی کو بھی بولڈ کردیا۔

اظہر علی اپنا آخری میچ یادگار نہ بناسکے وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

54 رنز پر لیچ ہی نے پاکستان کی تیسری وکٹ لی، عبداللہ شفیق 26 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

کھیل کا دوسرا دن

ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 354 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان نے اپنی دورسی اننگز 50 رنز کے خسارے کے ساتھ شروع کی تھی۔

دن کے اختتام پر پاکستان نے کسی نقسان کے بغیر 21 رنز بنائے تھے۔

پہلے دن کا کھیل

ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تھی اور پوری ٹیم 304 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور آغا سلمان نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔

انگلینڈ نے پہلے دن صرف 3 اوورز ہی کھیلے تھے اور 7 رنز پر ایک کھلاڑی آؤٹ ہوگیا تھا۔

سیریز پاکستان ہار چکا

پاکستان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز پہلے ہی ہار چکا ہے، انگلینڈ کو 2 صفر کی برتری حاصل ہے تاہم اب پاکستان سیریز کا آخری میچ جیت کر سیریز میں شکست کے داغ کو کم کرنا چاہتا ہے۔