محکمہ تعلیم بلوچستان نے موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ کالج ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان کے موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق اعلامیے کے مطابق ونٹر زون کے ادارے 16 دسمبر سے 28 فروری تک بند رہیں گے۔

اس سے قبل 13 دسمبر کو کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے اعلامیے کے مطابق ماڈل کالجز اور اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 26 سے31 دسمبر تک ہوں گی۔