متنازعہ ٹویٹ؛ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر آج بھی فیصلہ نہ سنایا جا سکا

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج بھی نہ سنایا جا سکا۔

متنازعہ ٹویٹ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج بھی نہ سنایا جا سکا، اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اور اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہو کر واپس روانہ ہوگئے۔

نئے تعینات ہونے والے اسپیشل جج سنٹرل اعظم خان نے ابھی چارج نہیں سنبھالا، اب اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 19 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے والے جج راجہ آصف محمود کا تبادلہ ہو گیا تھا، گزشتہ روز وزارت قانون سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود کو فوری طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تعیناتی کے منتظر گریڈ 21 کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم خان کو 3 سال کیلئے اسپیشل جج سینٹرل تعینات کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ پہلے 15 پھر 16 دسمبر تک موخر کردیا گیا۔ اور آج 19 دسمبر تک مؤخر کیا گیا ہے۔