جماعت اسلامی آج تک مشرقی پاکستان میں قربانیاں دے رہی ہے۔ ۔عائشہ سید

راولپنڈی (پ ر)
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ویمن ونگ جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے اپنے ایک بیان میں کہا ھے کہ
16 دسمبر ہماری تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جب 1971 میں سقوط مشرقی پاکستان ہوا،تو دوسری جانب 2014 میں سانحہ اے پی ایس،جس میں معصوم پھول جیسے بچے دہشت گردی کا نشانہ بنے۔سانحہ اے پی ایس کے بعد سیاسی قیادت نے ماؤں اور پاکستانی عوام کو یقین دلایا تھا کہ ان معصوم بچوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔لیکن 8 سال ھونے کو ہیں،ان کرداروں کو ابھی تک سزائیں نہیں دی جاسکیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے،جو کہ لاالہ الااللہ کے نظریہ کے تحت وجود میں ایا۔ پاکستان حاصل کرنے کے بعد ہم نے اس نظریے سے انحراف کیا، ھمارے سیاسی نمائندوں نے مفاد پرستی کی سیاست کی اور کمزوروں کے حقوق غصب کیے۔ مشرقی پاکستان کے لوگ اس مفاد پرستی کی سیاست کی وجہ سے استحصال کی زد میں آئے۔انہی عناصر نے صوبائیت اور لسانیت کا زہر گھولا ،جس کا فائدہ دشمن ملک بھارت نے اٹھایا۔اور پاکستان دولخت ھوا۔ حالانکہ جدوجہد آزادی میں بنگال کے مسلمانوں کا کلیدی کردار تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی وقت ھے کہ ھم سنبھل جائیں۔ہمارے سیاست دانوں کو ھوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے۔
جماعت اسلامی آج تک بنگلہ دیش میں قربانیاں دے رہی ہے۔ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کو اسلام اور پاکستان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔ لیکن سلام ہے ان مجاہدوں کو جو باطل کے سامنے نہیں جھکے اور پھانسی پر جھول گئے ۔ گزشتہ روز بھی جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمن کو گرفتار کر لیا گیا ۔جماعت اسلامی بنگلہ دیش پاکستان کی عافیت کے لئے اپنی جانوں کا صدقہ دے رہی ہے۔۔مگر افسوس کہ پاکستان خاموش ھے۔