نوجوانوں کیلئے حکومت کی جانب سے بڑی خوشخبری

حکومت نے نوجوانوں کے لیے وزیراعظم کی بلاسود اور رعایتی قرضہ اسکیم بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم یوتھ بزنس قرضہ اسکیم کے تحت 5،15 اور 75 لاکھ روپے تک قرضے ديے جائيں گے۔

اعلامیے کے مطابق پانچ لاکھ لينے والے کو تو ايک روپيہ اوپر نہيں دينا پڑے گا تاہم 15 لاکھ قرض پر 5 فیصد اور 75 لاکھ پر سات فیصد ادا کرنا پڑے گا۔

حکام کے مطابق 21 سے 45 سال عمر کے افراد قرضہ لے سکيں گے جبکہ اور ایک نوجوان زیادہ سے زیادہ دو مرتبہ قرض لے سکتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق آئی ٹی یا ای کامرس کیلئے قرضہ حاصل کرنے والوں کی کم سے کم عمر 18 سال اور تعلیم میٹرک ہونا لازم ہے۔ اسکیم کے تحت 25 فيصد قرضہ عورتوں کو بھي دیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزا فاطمہ کہتی ہیں کہ رواں سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ بھی نوجوانوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔