سندھ سے مقدمات ختم، اعظم سواتی اسلام آباد منتقل

سندھ میں مقدمات ختم ہونے کے بعد اعظم سواتی کو سکھر سے اسلام آباد منتقل کردیا گیاہے۔

سندھ میں مقدمات ختم ہونے کے بعد اعظم سواتی کو سکھر سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل سندھ فیض شاہ نے اعظم سواتی کے خلاف دائر مقدمات کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوراقن ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ ایک ہی نوعیت کے مقدمات سامنے آنے پر سندھ میں مقدمات ختم کیے گئے، جس کے بعد اعظم سواتی کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

اعظم سواتی کو رات گئے خصوصی طیارے پر اسلام آباد لایا گیا اور ایک سب جیل میں رکھا گیا ہے۔

سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ میں اداروں کی توہین اور عوام کو بغاوت پر اُکسانے کے درجنوں مقدمات قائم کئے گئے تھے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اعظم سواتی کو اسلام آباد سے 27 نومبر کو گرفتار کیا تھا۔ اسلام آباد میں ضمانت ملنے پر اعظم سواتی کو بلوچستان منتقل کیا گیا تھا۔

9 دسمبر کو بلوچستان ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام مقدمے ختم کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد سندھ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اور سندھ کے شہر قمبر میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے 11 دسمبر کو انہیں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا تھا۔