تاجکستان کے صدر 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان آج پاکستان پہنچیں گے۔

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، پاکستان کی جانب سے ان کے پرتپاک استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

امام علی رحمان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں، تاجک صدر کو وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، اور وزیراعظم معزز مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

وزیراعظم اور امام علی رحمان کے مابین دو طرفہ تعلقات اور معاہدوں پر پیش رفت،وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔ جب کہ صدر امام علی رحمانوف صدر مملکت سے بھی ملاقات کریں گے۔