اقوام متحدہ اپنے انسانی حقوق کے چارٹر پر عمل درآمد کروانے کے لئے بھارت پر دباو ڈالے ۔

(اسلام آباد)  ۔ بھارت انسانی حقوق کے تمام نکات کی مکمل خلاف ورزیاں کر  رھا ھے مگر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ھے۔ ریاست جموں و کشمیر کے تمام عوام اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ حکومت آزاد کشمیر، حریت کانفرس، اوورسیز کشمیری مقبوضہ کشمیر کے عوام کا کیس لڑنے کے لئے ہر عالمی فورم پر جائیں گے
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع کے حوالہ سے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کی جانب سے جموں کشمیر ہاوس اسلام آباد میں بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا انعقاد۔صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر  بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، مشاہد حسین سید چیئرمین ڈیفنس کمیٹی سینٹ آف پاکستان، محمود احمد ساغر کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر چیپٹر، مشعال حسین ملک چیئر پرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن اسلام آباد، سید یوسف نسیم سینئر حریت کانفرنس راہنما، الطاف سلیم
وانی سینئر راہنما کل جماعتی حریت کانفرنس اسلام آباد، عابدہ راجہ ایم پی اے، ماریہ اقبال ترانہ راہنما انسانی حقوق، ڈاکٹر ریحانہ علی برطانیہ، محمد شہزادخان صدر یوتھ کونسل پاکستان، عبدالقادر صدر یوتھ ایسوسی ایشن پاکستان، راجہ ساجد محمود کنٹری کو آرڈینیٹر پاکستان، جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل و دیگر راہنماؤں کی شرکت۔ برطانوی ممبران پارلیمنٹ اینڈریو گواین اہم پی، اینجیلا راینر ایم پی، لارڈ قرآن حسین سیکرٹری جنرل آل پارٹیز  کشمیر پارلیمینٹری گروپ تقریب کے لئے اپنے ریکارڈ شدہ پیغامات بھی پہنچائے۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری تھے۔ جب کہ کانفرنس کی صدارت جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی اور نظامت کے فرائض  نجیب الغفور کشمیر سینٹر راولپنڈی نے ادا کئے۔ تمام مقررین نے مجموعی طور پر بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کہ سعادت راجہ ساجد محمود نے حاصل کی۔ راجہ نجابت حسین نے کانفرنس کے
مقاصد بیان کیے اور تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ راجہ نجابت حسین نے اپنی تحریک کا تعارف کروایا اور آج کے دن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج جہاں پوری دنیا میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ھے وہیں پوری دنیا مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر مکمل طور پر خاموش نظر آ رہی سے جس سے کشمیریوں کہ بے چینی میں اضافہ ہو چکا بے اور عالمی برادری کی خاموشی کا فائدہ اٹھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو روزانہ کی بنیاد پر شہید کر رہا ھے اور مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی انسانی جیل میں تبدیل کیا جا چکا ھے اور عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں دھکیلنے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ھیں مگر بھارت اپنے ناکام عزائم میں میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ ہمارا مشن پوری ریاست جموں و کشمیر کو مکمل طور پر آزاد کروا کر پاکستان میں شامل کرنا ھے۔ ہر کشمیری اپنے آپ کو محب الوطن پاکستانی سمجھتا ھے اور ہر کشمیری حقیقت میں پاکستانی نے اور پاکستان ھے۔ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر نے اپنے خطاب میں آزاد جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی وزارت قائم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکروانے کے لیے عالمی برادری کے انتہائی متحرک کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ مشاہد حسین سید نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہمیشہ سے ھی مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں اور ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے ہمیشہ سے جاندار آوازیں بلند کی جاتی رہی ہیں اور کشمیری قوم اپنے آپ کو تنہا محسوس نہ کرے بلکہ پوری پاکستانی قوم اور حکومت پاکستان مکمل طور پر کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ محترمہ عابدہ راجہ ایم پی اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے  نقاب کرنے کا دن ھے۔ حکومت پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ھے اور کشمیری قوم کے لئے ہم ہر عالمی فورم پر دستک دیں گے اور مسئلہ کشمیر جلد از جلد اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قراردادوں کے مطابق حل ہو گا۔ کشمیری راہنما مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارت نے ان کے خاوند محمد یاسین ملک پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں اور بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر اور بربریت کی انتہا کر رکھی ھے۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کیوں خاموش ہیں۔ آج کے دن کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پوری دنیا کشمیریوں کو ان کا بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خود ارادیت دلائے۔
محمود احمد ساغر کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر چیپٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھارت پر دباو ڈالے اور کشمیری قوم  کو بھارت کے ظلم و ستم سے نجات دلائے۔ سید یوسف نسیم سینئر حریت کانفرنس راہنما نے آج کے دن کی مناسبت سے عالمی برادری سے کہا کہ وہ بھارت پر اپنا عالمی دباو بڑھائے اور کشمیری قوم کو ان کا حق خود ارادیت دلاے۔ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ھے۔ الطاف سلیم وانی سینئر راہنما کل جماعتی حریت کانفرنس اسلام آباد نے کہا کہ آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل دن ھے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے آج کے دن پوری دنیا میں آوازیں بلند ہونی ضروری ہیں۔ کشمیری قوم کے حق خود ارادیت کے لیے پوری دنیا مستقل بنیادوں پر حکمت عملی بنائے اور کشمیریوں کی قربانیاں بہت جلد رنگ لائیں گی۔ ماریہ اقبال ترانہ راہنما انسانی حقوق نے بھی کشمیری قوم کے حقوق کے لئے بلند آواز میں نعرے لگا کر کشمیری قوم سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر ریحانہ علی برطانیہ سے تشریف لائیں اور انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی وجہ سے پوری دنیا میں بسنے والے امن پسند لوگ خوف ہو ہراس کا شکار ہیں اور بھارت کو پوری دنیا میں جنگی مجرم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ محمد شہزادخان صدر یوتھ کونسل پاکستان نے عالمی برادری سے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیری نوجوانوں پر ظلم و ستم جاری ھے اور دنیا بھارت پر سفارتی دباو بڑھائے اور مسئلہ کشمیر بغیر کسی تاخیر کے حل کروائے۔ عبدالقادر صدر یوتھ ایسوسی ایشن پاکستان نے اپنے خطاب میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی اہمیت پر زور دیا اور عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر حل کروانے پر زور دیا۔ کانفرنس کے لئے برطانوی ممبران پارلیمنٹ اینڈریو گواین اہم پی، اینجیلا راینر ایم پی، لارڈ قرآن حسین سیکرٹری جنرل آل پارٹیز  کشمیر پارلیمینٹری گروپ نے اپنے اپنے ریکارڈ شدہ پیغامات بھی پہنچائے۔ راجہ نجابت حسین نے کانفرنس کے اختتام پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔