یوٹیوب پر 2022 میں کن پاکستانی یوٹیوبرز کی بادشاہت رہی؟

یوٹیوب نے سال 2022ء کے ٹاپ 10 پاکستانی یوٹیوبرز کی فہرست جاری کردی، اس فہرست کے مطابق تفریحی اور مزاح سے بھرپور مواد کی بناء پر یوٹیوب چینل Maaz Safder World سرفہرست جبکہ Ducky Bhai دوسرے نمبر پر رہا۔

پاکستان میں یوٹیوب پر مختلف اقسام کے مواد جن میں کھانوں کی ترکیبیں، تفریح ، بیوٹی پروڈکٹس کی تشہیری ویڈیوز، مزاح، ٹیکنالوجی کی ویڈیوز سمیت اعلیٰ معیار کے مواد نے سال بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے ۔

یو ٹیوب پر 2022 میں ان پاکستانی یوٹیوبرز نے حکمرانی کی۔

Maaz Safder World

Ducky Bhai

Ijaz Ansari Food Secrets

Salman Noman

BaBa Food RRC

Shaz Safder World

Sistrology

Zulqarnain Sikandar

Mr How

Naya Pakistan

Maaz Safder World

معاذ صفدر مواد کے تخلیق کار اور مشہور شخصیت ہیں، جنہوں نے اپنے یوٹیوب چینل Maaz Safder World کے ذریعے شہرت حاصل کی، وہ اپنی خاندانی اور روزمرہ زندگی کی سرگرمیوں پر ویڈیو بناکر پوسٹ کرتے ہیں۔

 

 

انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل جنوری 2020 میں شروع کیا اور پہلی ویڈیو فروری 2020 میں پوسٹ کی ۔

2022 میں 470+ ویڈیوز پر 6,903,660 ویوز کے ساتھ ان کے 2 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

 

 

Ducky Bhai

سعد الرحمان پاکستانی یوٹیوب اسٹار ہیں جو یوٹیوب پر ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں۔ انہوں نے اپنے چینل ڈکی بھائی پر پیروڈیز، مزاحیہ کالز اور سوشل میڈیا کمنٹری سے مقبولیت حاصل کی ہے۔

 

 

انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل فروری 2017 میں شروع کیا، 2022 میں 1,615,128 ویوز کے ساتھ 4.15 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

 

 

Ijaz Ansari Food Secrets

اعجاز انصاری کھانے کی ترکیبیں بتانے والے شیف ہیں جو یوٹیوب پر روایتی پاکستانی اور مغربی کھانوں کی ترکیبوں کیلئے مشہور ہیں۔

 

 

اعجاز انصاری کے یوٹیوب چینل پر 4.8 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

 

 

Salman Noman

سلمان نعمان پاکستان کے مقبول ٹک ٹاک ستاروں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔ وہ ٹک ٹاک سے یوٹیوب پر منتقل ہوئے اور شارٹس سے اس پلیٹ فارم پر کافی کامیابی حاصل کی۔

 

 

ان کے 10.5 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

 

 

BaBa Food RRC

رمیش رضوان چوہدری بابا فوڈ آر آر سی کے شیف اور یوٹیوبر ہیں۔

 

 

بابا فوڈ آر آر سی بھی کھانے کی ترکیب کا ایک چینل ہے جو روایتی کھانوں کی ترکیبوں کے ساتھ ساتھ صحتمند خوراک اور میٹھے کی ترکیب بھی شئیر کرکے اپنے ناظرین سے مظبوط رشتہ بناتے ہیں۔

بابا فوڈ آر آر سی چینل پر 3.63 ملین سے زائد سبسکرائبزر ہیں۔

 

 

Shaz Safder World

شاز صفدر ایک پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار ہیں جنہوں نے ٹک ٹاک کے ذریعے مقبولیت حاصل کی ہے، وہ شروع میں صرف اپنے بھائی Maaz Safdar کے چینل پر نظر آتے تھے لیکن جلد ہی انہوں نے اپنے چینل کیلئے مواد بنانا شروع کردیا اور فالوورز حاصل کئے۔

 

ان کے فی الحال 761K سبسکرائبرز ہیں۔

 

 

 

Sistrology

**Sistrology ** ایک یوٹیوب چینل ہے جسے 5 بہنیں چلاتی ہیں۔
وہ مزاح سے بھرپور ویڈیوز، فیملی وی لاگز اور ٹریول وی لاگز وغیرہ بنا کر یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بک پر شیئر کرتی ہیں، ان کے مواد کو پاکستانیوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

 

 

یہ 5 بہنیں پاکستان کے بہترین یوٹیوبرز میں سے ایک ہیں جن کے یوٹیوب پر 1.47 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

 

 

Zulqarnain Sikandar

ذوالقرنین سکندر ایک شاندار اور سب سے زیادہ پسند کئے جانیوالے پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں جو بہت کامیابی سے یوٹیوب چینل چلا رہے ہیں۔ انہوں نے ٹک ٹاک ویڈیوز سے مقبولیت حاصل کی۔

 

 

وہ یوٹیوب پر 1.35 ملین سبسکرائبرز حاصل کر چکے ہیں۔

 

 

Mr How

یہ ایک ٹیکنالوجیکل ایجوکیشن کا چینل ہے، جسے پاکستانی نوجوان ملک ہاجر چلاتے ہیں، وہ آن لائن پیسہ کمانے کے ذرائع اور مواقعوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں، اب تک وہ ہزاروں لوگوں کو آن لائن پیسہ کمانے کے طریقے سکھانے میں کامیاب رہے ہیں۔

 

 

ان کے یوٹیوب چینل پر 1.05 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

 

 

Naya Pakistan

اس چینل پر پاکستان کے حالات حاضرہ اور عوامی سوال و جواب کے بارے میں ہلکے پھلے انداز میں ویڈیوز کے ذریعے متحرک اور معلوماتی کہانیاں پیش کی جاتی ہیں۔

اس چینل کے 2.89 ملین سبسکرائبرز ہیں۔