امید ہے اداروں کے درمیان اعتماد کے فقدان کو آرمی چیف کم کریں گے، صدرمملکت

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ امید ہے اداروں کے درمیان اعتماد کے فقدان کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کم کریں گے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر ہوئی اور معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو، امید ہے اب اعتماد کی کمی کے خاتمے کیلئے اقدامات ہوں گے۔

صدرمملکت نے کہا کہ عمران خان کو آگاہ کیا تھا کہ سمری آئے گی تو آپ سے مشارت کروں گا اور جب سمری آئی تو عمران خان سے مشاورت کی۔

عارف علوی نے کہا کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اچھے لگے، ان کی سوچ اچھی ہے۔ امید ہے اب اعتماد کی کمی ختم کرنے کے اقدامات ہوں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے سیاستدانوں کے درمیان بھی اعتماد کے فقدان کو ختم کرنے پر زور دیا۔ کہا پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوگئی ہے، مارشل لا نہیں لگ سکتا۔ عمران خان نے جنرل باجوہ سے متعلق ڈبل گیم کی بات اپنے تجربے کی بنیاد پرکہی ہوگیا۔

وزیرخزانہ سے ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارکے ساتھ معیشت پربات ہوئی، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحاق ڈار کو توانائی کی بچت کے حوالے سے پروپوزل دیا، مارکیٹیں جلد بند کرنی چاہیے جس سے تین سے چارہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔

صدرمملکت نے کہا کہ اسحاق ڈارمیں مفاہمت کا ٹیلنٹ ہے، دھرنے کے وقت بھی ان کی کوشش تھی کہ مفاہمت ہوجائے۔