ڈیرہ اسماعیل خان: فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، ایک فرار

ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کی، جہاں مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک فرار ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، فرار دہشت گرد کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔