مذاکرات غیر مشروط اور اوپن ہوں تو غور کریں گے،حکمران اتحاد

حکمران اتحاد کے رہنماؤں نے مذاکرات کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پس پردہ کوششوں پر واضح جواب دیا ہے۔

حکمران اتحاد کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف بذریعہ صدر نہیں بلکہ براہ راست بات کریں، مذاکرات غیر مشروط اور اوپن ہوں تو ہی غور کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے عمران خان کو براہ راست رابطہ کرنے پڑے گا، عمران خان آگے بڑھیں، پھر دیکھیں گے کیا کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی اسمبلیاں توڑی گئیں تو پی ڈی ایم اپنی حکمت عملی سامنے لائے گی۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کرچکے ہیں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عام انتخابات کی تاریخ دے ورنہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔