پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عدم اعتماد لائیں گے،آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں وزرائے اعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد لائیں گے۔

ٹی وی انٹرویو میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلیاں توڑدیں تو ہم الیکشن لڑیں گے لیکن اگر اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں تو ہم عدم اعتماد لے آئیں گے۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کے بعد اگر انتخباتات ہوتے ہیں تو دیکھتاہوں ہوں وہ کتنے ایم پی ایز بناتا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہمارےپاس سیٹیں ہیں، تھوڑے دوست گمراہ ہیں انکو بھی واپس لانا ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ پہلے انتخاب ہمیں یا جمہوریت کو سوٹ کرتا ہے۔ قبل از وقت انتخابات ملک یا جمہوریت کے لیے سازگار نہیں ہیں۔

آصف علی زرداری نے اس امکان کو رد نہیں کیا ہے کہ انتخابات سے قبل نہ صرف سابق وزیراعظم عمران خان گرفتار ہو سکتے ہیں بلکہ وہ توشہ خانہ ریفرنس جیسے کسی کیس میں نااہل بھی ہو سکتے ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو نااہل کرنے سے قبل کچھ تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ عوام مقدمات کی بنیاد پر فیصلہ نہیں کرتے ہیں۔ وہ جس رہنما کو چاہتے ہیں اسے ووٹ دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران سے کوئی خوف نہیں،دھرتی سے پیار ہے، میرا ایک ہی ملک ہے میں کسی اور ملک نہیں جاسکتا۔ مجھے ڈر تھا کہ عمران خان کوئی غلط فیصلہ نہ کرے مگر جو عمران خان کرناچاہ رہا تھا،اس سے روک دیا۔