وزیراعظم سے آصف علی زرداری کی ملاقات، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور عمران خان کی حکمت عملی ناکام بنانے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں گور نرراج اور وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرنے سے سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پرویز الہیٰ نے عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانا یا گورنر راج لگانا اپوزیشن کا خواب ہے، جو خواب ہی رہے گا۔

واضح رہے کہ 3 دن قبل راولپنڈی میں تحریک انصاف لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان تمام اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کرچکے ہیں۔