آرمی چیف کا فوجی فاؤنڈیشن کا دورہ، طبی سہولیات اور کردار پر اظہار اطمینان

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کواٹرزکا دورہ کیا جہاں انہیں فوجی فاؤنڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے فوجی فاؤنڈیشن کے صحت کے کئی منصوبوں کا افتتاح کیا جس میں مصنوعی اعضاء مرکز اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی نرسنگ کالج شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے نئے تعمیر شدہ نیوایسٹ رج اسپتال کا بھی دورہ کیا۔ فوجی فاؤنڈیشن کے زیرانتظام نیوایسٹ رج 40 کلینک اور 146 بستر پر مشتمل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن کی طبی سہولیات اور کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔