ایک ہفتے بعد ڈالر کی تیزی کا زور ٹوٹ گیا

ملک کی کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے بعد ڈالر کی تیزی کا زور ٹوٹ گیا۔

منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا تاہم بعد میں روپیہ تگڑا ہوا۔

کاروباری اوقات کار کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 24 پیسے کمی دیکھی گئی۔ جس کے بعد ڈالر 223 روپے 42 پیسے پر آگیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 231 روپے پر مستحکم رہا۔

گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جانب سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی تفصیلات سامنے آئی ٹھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں خاطر خواہ کمی نے مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔