جلد ملک کا وسیع علاقہ انٹرنیٹ کی سہولت سے مستفید ہوگا، امین الحق

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان سوشل میڈیا ایسوسی ایشن کا قیام لائق تحسین ہے۔

کراچی میں پاکستان سوشل میڈیا ایسوسی ایشن کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں امین الحق نے کہا کہ ہماری کوششوں سے جلد ملک کا وسیع علاقہ انٹرنیٹ کی سہولت سے مستفید ہوگا۔

سید امین الحق کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ایسوسی ملکی سطح پر پہلی تنظیم ہے جو ڈیجیٹل میڈیا پر کام کر رہی ہے۔ کراچی پریس کلب پر ایک ڈیجیٹل لیب بنائی گئی ہے جو کہ ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنے والوں کے لئے ایک بہترین سہولت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی آئی ٹی کی وزارت اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر سے رابطہ میں ہے اور سوشل میڈیا پر کام کرنے والے ورکرز کو بیرون ملک سے رقوم کے حصول میں حائل قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے مزیف کہا کہ ہم نے تقریبا 65 ارب روپے کی لاگت سے 70 نئے پروجیکٹس انٹرنیٹ کی کنیکٹیوٹی بہتر بنانے میں صرف کئے ہیں۔